پنجاب حکومت کے 9 ڈپارٹمنٹس کا سموگ کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، مریم اورنگزیب

10-19-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے 9 ڈپارٹمنٹس کا اسموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، اسموگ گنز اور ایئر کوالٹی مونیٹرز فیلڈ میں موجود ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات اور عوامی تعاون نے اے کیو آئی کو کنٹرول کیا، ڈرونز کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ سموگ گنز اور ایئر کوالٹی مونیٹرز فیلڈ میں موجود ہیں، پہلی بار ایئر کوالٹی انڈیکس کی فورکاسٹنگ کی مدد سے بروقت اے کیو آئی کو کنٹرول کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کے ہاٹ سپاٹس میں سموگ گنز سے کارروائی کی، کھلی جگہوں پر تعمیراتی مواد کا بروقت ڈھانپنا یقینی بنایا گیا، ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرکوں اور ٹرالیوں کی نقل وحرکت پر پاپندی لگائی گئی ہے۔  سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک کی مانٹیرنگ کی جا رہی ہے، ‎فصل کی باقیات نہ جلانے پر قابو پانے کے لیے ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم میں کسان بھرپور طور پر شریک ہیں اور عوام کا بھی ہیلتھ ایڈوائیزری کے مطابق تعاون پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔