سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ: تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو شکست

10-18-2025

(لاہورنیوز) ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو شکست ہو گئی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہی۔پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اور سفیان خان نے ایک، ایک گول کیا۔