شاہدرہ: موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

10-18-2025

(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری سے لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آئے، گن پوائنٹ پر شہری کو روکا اور اس سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین لیا۔ واردات کے بعد دونوں ڈاکو موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے جبکہ جاتے ہوئے شہری کی موٹرسائیکل کی چابی بھی ہمراہ لے گئے تاکہ وہ فوری تعاقب نہ کر سکے۔ واقعے کے بعد متاثرہ شہری  نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کروا دی ہے، پولیس  نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاقہ مکینوں  نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور ڈاکوؤں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔