پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
10-18-2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔
یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ قیمتوں میں کی گئی کمی عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بین الاقوامی مارکیٹ کے معیار کے مطابق کم کیا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شدت میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے اور قیمتوں میں مناسب کمی نہ ہونے کی صورت میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر عالمی سطح پر موجود قیمتوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو منصفانہ حد تک کم کرے تاکہ مہنگائی کا بوجھ عام آدمی پر کم ہو۔