سٹی ڈویژن پولیس کی مفرور اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں، دو گرفتار

10-18-2025

(لاہور نیوز) سٹی ڈویژن پولیس نے مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

شفیق آباد اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس  نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا دیا۔ شفیق آباد پولیس  نے اویس نامی مفرور کو گرفتار کیا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس  نے ایک اور مفرور اشتہاری اشرف کو گرفتار کیا، یہ دونوں ملزمان خیانت، مجرمانہ وارداتوں اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار اشتہاریوں کو فوری طور پر متعلقہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔ ایس پی سٹی بلال احمد  نے اس موقع پر مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔