کرکٹ کا پانچواں فارمیٹ ٹیسٹ ٹوینٹی متعارف، اوورز اور اننگز بھی طے

10-17-2025

(لاہور نیوز) دنیائے کرکٹ میں پانچواں فارمیٹ متعارف کروادیا گیا ہے۔

سابق اسٹار کرکٹرز میتھیو ہیڈن، پر بھجن سنگھ، سرکلائیولائیڈ اور اے بی ڈی ویلیئرز نے پانچواں فارمیٹ متعارف کرایا ہے ۔پانچویں فارمیٹ کو ٹیسٹ ٹوئنٹی کا نام دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹوینٹی  آئی سی سی کرکٹ پلیئنگ قوانین کے تحت کھیلا جائے گا ۔ٹیسٹ ٹوینٹی  80 اوور پر مشتمل ہوگا، ٹیسٹ ٹوینٹی کی ایک اننگ 20 اوور پر مشتمل ہوگی، ٹیسٹ فارمیٹ کی طرح ٹیسٹ ٹوینٹی  میں ہر ٹیم 20, 20 اوور کی دو اننگز کھیلے گی۔ٹیسٹ ٹوینٹی میں نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا سب ممکن ہوگا۔ ابتدائی طور پر ٹیسٹ ٹوینٹی میں چھ فرنچائزر ہونگے، ٹیسٹ ٹوینٹی کے ابتدائی دو ایڈیشن بھارت میں کھیلے جائینگے، ٹیسٹ ٹوینٹی کا آغاز جنوری 2026 میں کیا جائے گا، اس وقت ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوینٹی اور ٹی ٹین فارمیٹ میں کرکٹ کھیلی جا رہی ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کو تسلیم کرتا ہے، دنیا بھر میں ٹی تین نجی طورپر کھیلا جانے والا فارمیٹ ہے، چاروں فارمیٹ آئی سی سی کرکٹ پلیئنگ قوانین کے تحت کھیلے جاتے ہیں۔