سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
10-17-2025
(لاہور نیوز)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔
رواں ماہ کی کارروائیوں پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی رپورٹ جاری ہو گئی، رپورٹ کے مطابق دھواں چھوڑنے والی34گاڑیاں بند،48گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے مالکان کو 3 لاکھ 43 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا، 10 مقدمات درج کر کے 9 ڈرائیورز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو ہر گز نہیں چلنے دیا جائیگا جبکہ ٹرانسپورٹرز فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں ہر گز روڈ پر مت لائیں۔