موٹروے پر تعمیراتی کام شروع، سفر کرنیوالے احتیاط کریں، موٹروے حکام

10-17-2025

(لاہور نیوز) موٹروے ایم-2 راوی پل لاہور پر تعمیراتی کام ہونے کے باعث موٹر وے حکام نے سفر کرنےوالوں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دے دیا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے پر تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے، ٹریفک کا فلو برقرار رکھنے کے لئے  پٹرولنگ پولیس کی اضافی نفری اور پٹرولنگ موبائلز  کام کر رہی ہیں۔  تعمیراتی کام سے پڑنے والی رکاوٹوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے موٹر وے حکام نے  ہیوی ٹرانسپورٹ کو عارضی طور پر  روک دیا ہے، موٹر وے پولیس نے سفر کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ تعمیراتی کام کی رکاوٹوں سے پیدا ہونے والی صورتحال میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔  سفر کرنے والے موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں  اور  سفر کا  آغاز کرنے سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹ ضرور چیک کریں، شہری کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔