ہربنس پورہ: نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
10-17-2025
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقہ میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق 25 سالہ واجد اشرف منڈی فیض آباد کا رہائشی تھا، متوفی نے سینے میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس کارروائی کے پیش نظر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔