سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتہ کو طلب کر لیا گیا
10-17-2025
(لاہور نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل بروز ہفتہ صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔