لاہور میں صفائی کا گرینڈ آپریشن، "ستھرا پنجاب" مہم بھرپور انداز میں جاری
10-16-2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی "ستھرا پنجاب" مہم تیزی سے جاری ہے، وزیراعلیٰ کے وژن پر عملدرآمد کے تحت لاہور میں صفائی ستھرائی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز میں 921 تجاوزات ہٹا دی گئیں، 2100 سے زائد بینرز اتارے گئے,ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے آپریشنز جاری ہیں،ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ لاہور کی ٹیمیں متحرک ہیں ، شہر بھر میں آپریشن بلا تفریق جاری ہیں۔ شہر کی مختلف شاہراہوں اور مارکیٹوں سے 921 تجاوزات ہٹا کر سامان ضط کر لیا گیا،شہر کی خوبصورتی میں رکاوٹ بننے والے 2154 غیر قانونی بینرز اور فلیکسز اتار دیے گئے،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل کی نگرانی میں اسکواڈز نے تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ ڈی سی نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کریں،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ہر قسم کی تجاوزات فوری ہٹائی جائیں۔