لیسکو کا نجی سوئٹس اینڈ بیکرز پر چھاپہ، لاکھوں کی بجلی چوری پکڑ لی

10-16-2025

(لاہور نیوز) لیسکو باغبانپورہ سب ڈویژن نے نجی سویٹس اینڈ بیکرز پر چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑ لی۔

ایس ڈی او باغبانپورہ کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی گئی، بیکری میں ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، انہوں  نے مزید کہا کہ بجلی چوری کرنے پر کنکشن منقطع کر دیا گیا ہے، ایس ای ایسٹرن عمر بلال اور ایکسیئن باغبانپورہ عابد گجر کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔