نواں کوٹ: سی سی ڈی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

10-16-2025

(لاہور نیوز) نواں کوٹ کے علاقہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث سی سی ڈی اہلکار غلام فرید زخمی ہوا ہے، زخمی اہلکار فرید سی سی ڈی کینٹ میں تعینات ہے، ملزموں  نے گھر کے باہر کھڑے اہلکار پر فائرنگ کی جس کے باعث ٹانگ میں 4 گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس وقوعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کوشاں ہے۔