پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

10-16-2025

(ویب ڈیسک) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔

تمام امیدوار پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے 30 اکتوبر تک اپلائی کر سکیں گے، پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی، امیدوار گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکیں گے۔ ایک پیپر کی ری چیکنگ کیلئے فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے، مارکنگ میں غلطی ثابت ہونے پر امیدوار کو فیس واپس کر دی جائے گی۔