نیٹ میٹرنگ 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی، گرڈ سسٹم کیلئے خطرہ پیدا ہو گیا

10-16-2025

(ویب ڈیسک) سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ سولر کی وجہ سے گرڈ سسٹم پر بوجھ ہے،  نیٹ میٹرنگ انقلاب برپا کر رہا ہے اور  پاکستان میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت 12 ہزار میگاوٹ سے بڑھ چکی ہے، آف گرڈ سولر کا تخمینہ سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے لگایا گیا، گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم  کے استحکام کو خطرہ ہے تاہم کوشش کر رہے ہیں ملک کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے۔ سیکریٹری پاور کا کہنا تھا کہ گرڈ اور نیٹ میٹرنگ سے پیدا ہونے والی بجلی کا موازنہ نہیں ہو سکتا، گرڈ کی بجلی میں 14روپے کیپسٹی اور 9 روپے ٹیکسز شامل ہیں جب کہ  نیٹ میٹرنگ سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہے۔