میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کروانے والے ملزمان گرفتار

10-15-2025

(لاہور نیوز) میٹر ریورس کرنے والے ایک اور ریکارڈ یافتہ گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ڈی او علی رضا آباد سب ڈویژن عرفان علی  نے  ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ ڈویژن میں میٹر ریورس کرنے والا ایک اور ریکارڈ یافتہ گینگ گرفتار کروا دیا۔ میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کروانے والے ملزموں میں نثار اور وقار شامل ہیں، ملزم نثار پر جہلم سمیت لاہور میں بجلی چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔  ایس ڈی او عرفان علی کا کہنا ہے کہ دونوں ملزم لیسکو کے نام پر صارفین سے ڈیل کرتے تھے۔صارفین سے ڈیل کر کے بجلی چوری کروائی جاتی تھی، بجلی چوری میں ملوث صارفین کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔