لاہور: قتل کے مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار

10-15-2025

(لاہور نیوز) اکبری گیٹ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری عمر گل خان کیخلاف تھانہ فیروزوالہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ گرفتار اشتہاری کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ اکبری گیٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔