سی ایس ایس امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان
10-15-2025
(لاہور نیوز) سی ایس ایس امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پریس نوٹ جاری کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ سینٹرل سپیرئیر سروسز کا امتحان جسے عام طور پر سی ایس ایس کے امتحان کے نام سے جانا جاتا ہے ہر سال مختلف سرکاری محکموں میں گریڈ سترہ کی خالی اسامیوں کے لیے امیدواران کی بھرتی کی غرض سے منعقد کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات کا انعقاد پاکستان میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کرتا ہے۔ امیدواران کو سی ایس ایس کے امتحان میں شامل ہونے کے تین مواقع دیے جاتے ہیں، سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد اکیس سے تیس سال تک مقرر کی گئی ہے اور کم از کم تعلیمی اہلیت سیکنڈ ڈویژن بیچلرز ڈگری ہے۔