شکر سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
10-15-2025
(لاہور نیوز) شہر میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، شکر سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
شکر کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 320 روپے ہو گئی ہے، سرف بھی 10 روپے مہنگا ہو کر 610 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ گھی، چائے کی پتی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں جس سے غریب عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔