انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ہوگیا
10-15-2025
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ہوگیا۔ کنٹرولر لاہور بورڈ توصیف الرحمان اور سیکرٹری رضوان نذیر نے نتائج کا اعلان کیا۔
رواں سال ایک لاکھ 72 ہزار امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 53.77 فیصد رہا جبکہ تقریباً 79 ہزار 500 امیدوار فیل ہو گئے۔ تمام طلبا اپنے نتائج لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔