محکمہ خزانہ نےمحکمہ زراعت کوفنڈزجاری کردیئے
10-15-2025
(ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ نے محکمہ زراعت کو مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے۔
زراعت ہاؤس لاہور کی تعمیر و مرمت کے لیے 172 ملین روپے جبکہ زراعت کے دیگر منصوبوں کے لیے 3 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ زرعی فارم میکانائزیشن کے لیے 876 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ تمام فنڈز محکمہ خزانہ کی جانب سے آن لائن طریقے سے منتقل کیے گئے ہیں۔