انسداد پولیو مہم، پہلے دو روز 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

10-15-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے، پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

پہلے دو روز 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، لاہور میں 5 لاکھ 86 ہزار، راولپنڈی میں 4 لاکھ 48 ہزار، ملتان میں 4 لاکھ 61 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، والدین کا تعاون مثالی ہے، کسی شہر، محلے، گلی میں پولیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، پانچ سال تک کے ہر بچے، بچی کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ عدیل تصور  نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر مانیٹرنگ کو مضبوط، فعال بنایا جائے، ضلعی حکام پولیو مہم کے دوران خود مانیٹرنگ کریں، پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو فوری کور کیا جائے، وائرس کی گردش جاری ہے اس لئے پنجاب میں پولیو وائرس کی افزائش کو روکا جائے گا، پولیو کے خلاف ہر بچے کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، والدین پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔