لاہور ہائیکورٹ نے 38 ججز کے تبادلے کر دیئے

10-14-2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے 38 ججز کے تبادلے کر دیئے۔

تبدیل ہونے والوں میں 20 ایڈیشنل سیشن ججز، 6 سینئر سول ججز اور 12 سول ججز شامل ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا، تبدیل ہونے والے ججز کو 16 اکتوبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاصم کا لاہور سے اوکاڑہ تبادلہ ہوا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اقبال کا خوشاب سے فیصل آباد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انوار اللہ کا کہروڑ لعل عیسن سے فیصل آباد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل جمیل کا سیانوالی سے  گوجرانولہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہدایت اللہ شاہ کا جام پور سے گجرانوالہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل حسین کا گوجر خان سے کامونکی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم ممتاز کا راجن پور سے ساہیوال، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  محمد نعیم کا راجن پور سے ساہیوال اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل عباس کا ڈی جی خان سے ساہیوال تبادلہ  ہوا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شفیق کا سمندری سے چیچہ وطنی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خلیل احمد کا بھکر سے اوکاڑہ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ریاض  کا بھکر سے اوکاڑہ  ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق احمد کا صادق آباد سے ملتان،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد الیاس کا پپلیاں سے ملتان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارشد محمود جسرا کا کلر سیداں سے  روالپنڈی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف کا ساہیوال سے راجن پور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد معین کا ساہیوال سے راجن پور ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید جہانگیر علی کا ساہیوال سے ڈی جی خان،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز رضا کا چیچہ وطنی سے سمندری ہو گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید خالق کا سرگودھا سے سیانوالی، سینئر سول جج  شہزاد احسان بٹ کا خوشاب سے فیصل آباد، سینئر سول جج محمد امین شہزاد کا فیصلل آباد سے خوشاب، سینئر سول جج محمد علی قذافی کا جہلم سے ملتان، سینئر سول جج منزہ عاصم  کا ملتان سے جہلم، سینئر سول جج محمد اسماعیل بھکر سے ملتان، سینئر سول جج محمد احمد کا ملتان سے بھکر، سول  جج مظہر عباس خان کا کھاریاں کا فیصل آباد، عدنان احمد کا شاہکوٹ سے فیصل آباد، سول جج محمد راشد کا بورے والا سے فیصل آباد، نوید احمد کا کبیر والا سے فیصل آباد، سول جج محمد اظہر جاوید کا روالپنڈی سے ملتان، ابوبکر نوید کا گوجرانولہ سے ملتان ہو گیا۔