لیسکو نے کیو آر کوڈ کے ذریعے بل ادائیگی کی سہولت متعارف کرا دی

10-14-2025

(لاہور نیوز) لیسکو کی جانب سے کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن بجلی بل ادائیگی کی سہولت متعارف کروا دی گئی۔

صارفین اب موبائل بینکنگ ایپ سے کیو آر کوڈ سکین کر کے فوری بل ادا کر سکیں گے، لیسکو صارفین کو بینک برانچز یا بل مراکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، ہر لیسکو بل پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔ چیف ایگزیکٹو  افسر لیسکو انجینئر  رمضان بٹ نے کہا جدید نظام سے بل ادائیگی مزید تیز، آسان اور محفوظ ہو گی تاہم صارفین کو جدید اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔