لاہور میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، مظاہرین کے خلاف 20 مقدمات درج
10-14-2025
(لاہور نیوز) لاہور میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر احتجاجی مظاہرین کے خلاف اب تک 20 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زیادہ تر مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں، یہ مقدمات مختلف تھانوں میں درج کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جن تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں اسلام پورہ، نیو انارکلی، بھاٹی گیٹ، شفیق آباد گوالمنڈی، بادامی باغ، شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن، نواں کوٹ اور مریدکے سٹی تھانہ شامل ہیں۔ مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔