38 ہزار سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات ملتوی

10-14-2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں 1 کروڑ سے زائد بچوں کا فرسٹ ٹرم امتحان نہیں لیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سیلاب اور سکولوں کی تاخیر سے دوبارہ کھلنے کے باعث امتحانات کا شیڈول متاثر ہوا ہے، فرسٹ ٹرم امتحانات 15 اگست سے شروع ہونے تھے لیکن اب ان کی تاریخ مڈ ٹرم امتحانات کے ساتھ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مقرر کر دی گئی ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ اگر امتحانات نصاب کے مطابق وقت پر مکمل کئے جائیں تو بچوں پر اضافی بوجھ نہیں پڑتا، تاہم امتحانات کے برقت نہ ہونے سے بچوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ محکمہ ایجوکیشن کے مطابق فرسٹ ٹرم امتحانات اب مڈ ٹرم کے ساتھ ہی دسمبر میں لئے جائیں گے۔