جنوبی چھاؤنی میں ایک شخص کا اقدام خود سوزی
10-13-2025
(لاہور نیوز) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں 48 سالہ شوکت گل کی خود سوزی کی کوشش،
جنوبی چھاؤنی پولیس کا کہنا ہے کہ مریم کالونی کے رہائشی شوکت گل کے اہلخانہ کے مطابق متاثرہ شخص نے گھریلو تنازع پر خود سوزی کی کوشش کی۔ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جاری ہیں تاہم جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔