لاہور: مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق ہو گئے
10-13-2025
(لاہور نیوز) لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مناواں، دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہسپتال میں چل بسا، متوفی کی عمر 57 سال کے قریب ہے، تاحال شناخت نہ ہو سکی، ہنجروال، سڑک کنارے نشے کے عادی 25 سالہ نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا، شناخت نہ ہو سکی۔ مصطفی آباد، 50 سالہ نشے کے عادی شخص کی فٹ پاتھ سے لاش ملی۔کوٹ لکھپت، 50 سالہ جاوید اقبال نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا، اچھرہ، فیروز پور روڈ سے 55 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔متوفی نشے کا عادی تھا، کوائف کی عدم دستیابی پر شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے مزید کارروائی کے پیش نظر میتیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔