اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس آج بھی بحال نہ ہو سکی
10-13-2025
(لاہور نیوز) لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس ممکنہ احتجاج کے پیش نظر آج بھی معطل ہے، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر راستوں کی بندش کے باعث دونوں سروسز کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ میٹرو بس کے تمام سٹاپس اور اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے ہیں، اتھارٹی کے مطابق سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر سروس بحال کر دی جائے گی۔ دوسری جانب شہریوں نے سفری سہولیات کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سروسز کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے۔