چوری شدہ موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائیاں، 39 موٹرسائیکلیں برآمد

10-12-2025

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 39 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق برآمد کی گئیں موٹر سائیکلیں سپرداری پر مالکان کے حوالےکر دی گئی ہیں، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا مرتب کر کے ڈولفن سیکٹر انچارجز کے حوالے کیا گیا۔ شہری سپرداری پر ریلیز کی گئی موٹر سائیکلوں کا جلد از جلد ریکارڈ درست کروائیں، ڈولفن سکواڈ نے 11 جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکلز  کیخلاف بھی کارروائیاں کیں جبکہ موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائیاں پولیس ایپ کے ذریعے بھی عمل میں لائی گئیں۔