وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نرسنگ گریجویٹس کیلئے پیڈ انٹرن شپ کا آغاز کر دیا
10-12-2025
(لاہو رنیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نرسنگ گریجویٹس کیلئے پیڈ انٹرن شپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پرنسپل جنرل ہسپتال نے نرسزکوتحقیق،تربیت، انتظامی امورمیں آگےبڑھنےکی تلقین کی اورنمایاں کارکردگی دکھانےوالی طالبات کوشیلڈز، نرسنگ فیکلٹی کوخراج تحسین پیش کیا۔ پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرفاروق افضل نےکہا وزیراعلیٰ نےشعبہ نرسنگ میں ایک روشن باب کااضافہ کردیا،نرسنگ کاپیشہ اسلامی تہذیب کی روایات سےجڑاہے،خدمت،ہمدردی،خلوص پرجن کی بنیادرکھی گئی ہے۔یہ اقدام نرسزکومالی خودمختاری فراہم کرنیکی سمت اہم قدم ہے۔نرسنگ ایساشعبہ ہےجودکھی انسانیت کی خدمت سےوابستہ ہے۔ ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسیہ خانم نے بھی اظہار خیال کیا نرسنگ انسٹرکٹرز ثمر ناز کنول اور رمضانہ سمیت دیگر فیکلٹی ممبران کو ان کی انتھک محنت، تدریسی خدمات اور طالبات کی پیشہ ورانہ تربیت میں شاندار کردار پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔