لاہور سے موٹروے ایم 2 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

10-12-2025

(لاہور نیوز) لاہور سے بند موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، لاہور پولیس نے موٹروے کنٹینرز لگا کربند کی تھی۔

پولیس نے سکیورٹی کے پیش نظرموٹروے بابوصابواور ٹھوکر نیاز بیگ سے بند کی تھی، لاہور سے موٹروے ایم 2 ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر لاہور سے ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔