فضائی آلودگی میں لاہورکا پہلا نمبر، بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

10-11-2025

(لاہور نیوز) موسم تبدیل، صبح سویرے ہلکی خنکی محسوس ہونے لگی، شہر میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج پہلا نمبر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اکتوبر کے آخر میں بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔  دوسری جانب شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 212ریکارڈ  کی گئی، فضائی آلودگی کےاعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 399 ریکارڈ کی گئی،غازی روڈ انٹرچینج میں فضائی آلودگی کی شرح 266،ڈی ایچ اے فیز 8 میں 262،ایف سی کالج کے اطراف 260 ،اقبال ٹاؤن 250،سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح244 ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین نے فضائی آلودگی میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔