لاہور اور اسلام آباد میں سرکوں کی بندش، پی آئی اے کی نئی ہدایات
10-10-2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں راستوں کی بندش کے باعث پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔
لاہور اور اسلام آباد میں سڑکوں کی بندشوں سے پروازوں کی تاخیر کا خدشہ ہے کیونکہ شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں کی بندشوں سے عملے کو ایئر پورٹ پہنچے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے پہلے پرواز کے بارے میں آگاہی کیلئے ہیلپ لائن رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے، پی آئی اے نے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایت کی کہ مسافرپرواز کے وقت سے 4 گھنٹے قبل گھر سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوں تاکہ وہ بروقت پرواز کیلئے جہاز میں بیٹھ سکیں۔