موبائلز سکواڈ کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 72 ملزمان گرفتار

10-10-2025

(لاہور نیوز) لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے، موبائلز سکواڈ نے 48 گھنٹے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 72 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق  ناکوں پر کڑی نگرانی کے عمل کو مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے، موبائلز سکواڈ چیکنگ کے دوران 41 اشتہاریوں سمیت 2 عادی مجرموں  و 26 عدالتی مفروروں  کو  گرفتار کر لیا، ملزموں  کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 51289 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ داخلی و خارجی راستوں پر 9240 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا، چیکنگ کے دوران 2 پستول، 1رائفل برآمد کی گئی، سیاہ پیپر، نیلی بتی والی 103 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، ایس پی موبائلز  ارسلان زاہد کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر برقی آلات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے تاہم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرموں  کی شناخت جاری ہے۔