جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ ،پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
10-10-2025
(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج دوپہر قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میں 2 ریگولر فاسٹ بولرز اور 2 سپنرز کے ساتھ جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود سپنر آصف آفریدی کی باؤلنگ سے متاثر ہیں اور ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ پلیئنگ الیون کے لیے عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور بابر اعظم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان کے نام بھی زیر غور ہیں۔ شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔