لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے شیڈول کا اعلان

10-10-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے طلبہ کیلئے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں جماعت) کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے اس تاریخ کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز  بشمول فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، ڈی جی خان اور بہاولپور  ایک ہی دن انٹر پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صرف لاہور بورڈ سے 2 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی تھی، طلبہ اپنے نتائج بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی معلوم کر سکیں گے۔ نتائج کا اعلان مقررہ دن صبح 10 بجے متوقع ہے۔