لاہور کی تمام یونیورسٹیز اور کالجزفوری طورپر بند کرنے کے احکامات

10-10-2025

(لاہور نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجز کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ یونیورسٹیاں اور کالجز 15 منٹ میں خالی کرا لیے جائیں، جس کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کلاسز معطل کر دی گئیں۔  طلباء کوفوری طورپر یونیورسٹیوں اور کالجز سے باہر نکال دیا گیا ہے۔  قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےسکولوں میں11 بجےچھٹی دینےکا حکم دیا تھا۔ اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کوحکم جاری کیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکول سربراہان والدین کوابھی سےکال کرکےآگاہ کریں،والدین اپنےبچوں کو 11بجےسکول سے لے جائیں۔ خیال رہے کہ جمعہ کوعام طورپر زیادہ ترسکولوں میں12 بجے چھٹی دی جاتی ہے۔