سرکاری سکولوں میں ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ

10-10-2025

(ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ساڑھے 12 ہزار کے قریب ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا اشتہار اگلے ہفتے دیا جائے گا، پہلے سے کام کرنے والے انٹرنز ٹیچرز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مستقبل میں کوئی مستقل ٹیچر نہ رکھنے پر غور کر رہا ہے، محکمہ کی جانب سے ٹیچر انٹرنز کا پول بنا کر ضرورت پڑنے پر ٹیچر رکھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مزید 12 ہزار 500 ٹیچرز کے بعد انٹرنز کی تعداد 25 ہزار ہو جائے گی، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ٹیچر انٹرنز کو تنخواہ ماہانہ بنیاد پر دی جائے گی۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ انٹرنز ٹیچر کو سبجیکٹ سپیشلسٹ کی بنیاد پر سکولوں میں رکھا جائے گا، ٹیچنگ لائسنس سسٹم کے اجرا کے بعد ٹیسٹ پاس کرنے والے انٹرنز کو مستقل کرنے پر غور ہو گا۔