باربی کیو شاپ میں سیلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی ہو گئے

10-09-2025

(لاہور نیوز) بیڈن روڈ پر باربی کیو کی دکان میں اچانک سلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا، جس کے باعث 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق سلنڈردھماکے میں4 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں کی جائے وقوعہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں میں 36 سالہ عامر، 24 سالہ ماجد، 26 سالہ ابوبکر شامل ہیں، باربی کیو دکان مال روڈ کے پاس چمن آئس کریم شاپ کے نزدیک ہے۔