لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی، ملزموں کی لیسکو ٹیم کو دھمکیاں
10-09-2025
(لاہور نیوز) لیسکو شالامار ڈویژن کی سرویلنس ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن کیا۔
لیسکو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران اسلم سپر مارٹ سے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی، بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ آپریشن کے دوران کنکشن منقطع کرنے پر بجلی چوروں نے لیسکو ٹیم کو دھمکیاں دیں، بجلی چور مالکان نے پستول تان کر ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ لیسکو ٹیم نے کنکشن منقطع کر کے محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ایس ڈی او صحافی کالونی صغیر احمدکی مدعیت میں ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے مقامی تھانے میں درخواست دیدی گئی ہے۔