غازی آباد: 60 سالہ درندہ صفت ملزم کی 7 سالہ بچی سے زیادتی
10-09-2025
(لاہور نیوز) غازی آباد کے علاقے میں 60 سالہ شخص کا 7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔