پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان

10-09-2025

(لاہور نیوز) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولک، سابق پاکستان ٹیسٹ کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان پینل میں شامل ہیں۔ وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز، جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستاناور جنوبی افریقہ کے درمیان وائٹ اور ریڈ بال سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا جس کے لئے فیلڈ امپائر کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ ہوں گے۔