پنجاب بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار و کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن

10-08-2025

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں جنگلی حیات کےغیرقانونی شکار و کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہٰی کی زیرِ قیادت صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، حال ہی میں محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے لاہور ساندہ روڈ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کارروائی کے دوران درجنوں کبوتر اور جنگلی چڑیا برآمد ہوئیں، اس موقع پر گرفتار کیے گئے ملزمان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، ساتھ ہی ایف آئی آرز بھی درج کرلی گئیں تاہم ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔