سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں ادویات کے حصول کیلئے جعلسازی، بڑا نیٹ ورک بے نقاب
10-08-2025
(لاہور نیوز) سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں جعلی سکیورٹی کارڈکی مددسےادویات جاری کرنیکاانکشاف ہوا ہے۔
نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ادویات کےحصول کیلئےجعلسازی کابڑانیٹ ورک بےنقاب ہوا، انتظامیہ نے خاتون ارشاد بی بی کو دھوکہ دہی سے ادویات حاصل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر وقاص رشید نے ملزمہ سے جعلی 18 سوشل سکیورٹی کارڈز برآمدکرلیے،ملزمہ سے48 ہسپتالوں کے ٹوکن بھی برآمد کیے۔ ملزمہ محنت کشوں کے کارڈز پر غیر قانونی طور پر ادویات حاصل کر رہی تھی ۔خاتون کے بیگ سے بڑی مقدار میں دل و دیگر مہنگی دوائیاں بھی برآمد کی گئی، ذرائع کے مطابق جعلی کارڈکی مدد سے مختلف ادویات حاصل کرنیوالے گروہ میں ہسپتال عملہ کےملوث ہونیکا انکشاف بھی ہوا،اشیاق احمد گجر اور کمپیوٹر آپریٹرز سمیت دیگر ملازمین بھی جعلسازی میں مبینہ ملوث ہیں۔