لاہور میں ڈینگی بخار کے 42 نئے مریضوں کی تصدیق

10-08-2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ڈینگی مچھر کے وار جاری، ڈینگی بخار میں مبتلا 42 نئے مریض سامنے آ گئے۔

لاہور میں ڈینگی بخار کے 42 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، شہر میں سب سے زیادہ علامہ اقبال زون سے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے لاروا تلف کرنے کیلئے اقدامات بے اثر ثابت ہو رہے ہیں، پے در پے بارشوں سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔