پنجاب حکومت کی جانوروں کی ہلاکت پر معاوضے کی حد مقرر کرنے کی منظوری
10-08-2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نےسیلاب میں جانوروں کے معاوضےکی حد 10 لاکھ مقرر کر دی۔
پنجاب حکومت مویشی پال کو صرف 2 جانوروں کے ہلاکت پر رقم ادا کرے گی، پنجاب حکومت نے جانوروں کی ہلاکت پر معاوضے کی حد مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت دو سے زائد جانور کی ہلاکت پر کوئی معاوضہ نہیں دے گی، بڑے جانور کا معاوضہ 5 لاکھ، زیادہ سے زیادہ 2 جانوروں تک ادائیگی ہو گی۔ سیلاب میں اب تک مجموعی طور 7293 جانور ہلاک ہوئے، ابتک جاری سروے کے مطابق 5789 بڑے اور 1504 چھوٹے جانور ہلاک ہوئے، سروے سے قبل جانور کی ہلاکت کی تعداد 1560 تھی جبکہ چھوٹے جانوروں پر بھی 10 لاکھ روپے کی کل حد مقرر ہو گی۔