گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت
10-08-2025
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگروں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
گورنر پنجاب نے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے خوارجیوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگروں کا خاتمہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں، شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی ہے، شہداء نے اپنے خون کے ساتھ وطن سے محبت اور وفاداری کی تاریخ لکھی ہے، شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے زخمی ہونے والے جوانوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔