ٹیسٹ سیریز: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

10-08-2025

(لاہور نیوز) جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دو میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دو گروپس میں لاہور پہنچے، پہلا گروپ علی الصبح جبکہ دوسرا گروپ چند گھنٹے بعد لاہور پہنچا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پرسکواڈز کو سخت سکیورٹی  میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ جنوبی افریقہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا فاتح ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کو مختصر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر عامر جمال اور سپنر فیصل اکرم کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے کم کرکے 16 کردی گئی ہے۔