38 شہری باولے کتے کے کاٹنے کا شکار ہو گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس
10-07-2025
(لاہور نیوز) 38 شہری باولے کتوں کا شکار ہو گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کو کتے کے کاٹنے کا نوٹس لے لیا اور ڈی سی گجرات سے رپورٹ طلب کر لی.
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ جلالپورجٹاں کے چاندی چوک کے قریب پیش آیا جہاں شہری باولے کتے کا شکار ہوئے۔ ڈاکٹر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 38 کے قریب شہریوں کو کتے نے کاٹا ہے،باولے کتے کا شکار ہونیوالوں شہریوں کی عمریں 16 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 2 شہریوں کی حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔معمولی زخمیوں کو اینٹی ریبیرز ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ویکسینیشن ہونے والے افراد کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی مراحل میں زخمیوں کو سول ہسپتال جلالپورجٹاں میں ویکسینیشن کا عمل جارہی ہے۔باولے کتے کو تلاش کیلئے بلدیہ جلالپورجٹاں کی 3 ٹیمیں مختلف علاقوں گشت کررہی ہیں۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ قریبی گاؤں سے باولے کتے نے جلالپورجٹاں کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو اپنا شکار بنایا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپور جٹاں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا، مریم نواز نے جلال پور جٹاں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔